تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

سائبرحملے کا خطرہ، بھارت میں لاکھوں اے ٹی ایم بند

نئی دہلی: تاوان کے لیے کمپیوٹر ہیک کرنے والا وائرس دہشت کی علامت بن گیا، بھارت میں لاکھوں اے ٹی ایم بند کردیے گئے، ایک بار پھر بینکوں کے باہرلوگ رلنے لگے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیڑھ سو سے زائد ممالک کے تین لاکھ سے زیادہ کمپیوٹروں پرحملہ کرنے والا وائرس بھارت پہنچ گیا۔ ’’وانا کرائے‘‘ نامی وائرس کے حملے سے خوف زدہ بھارتی حکام نے پرانے سوفٹ ویئر پر چلنے والے لاکھوں اے ٹی ایم بند کردیے۔

عوام نقد رقوم کے حصول کے لیے در بدر ہو گئے، بھارتی ریاستوں آندھرا پردیش، کیرالہ اورمغربی بنگال میں اے ٹی ایم بند کیے گئے ہیں۔

امکان ہے کہ مزید ریاستوں میں بھی اے ٹی ایم بند کیے جاسکتے ہیں، یہ اے ٹی ایمز ونڈوز کے پرانے ورزن پرچلتے ہیں جواس وائرس کا نشانہ ہے، یہ وائرس پھیلانے والے ہیکرز سسٹم ہیک کرکے تاوان کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں : دنیا بھرکے کمپیوٹرز کو ہولناک سائبر حملے کاخطرہ

یاد رہے کہ یہ خطرناک وائرس ہسپتالوں، فیکٹریوں، دکانوں اور اسکولوں کے کمپوٹروں پرحملہ کرچکا ہے۔ واضح رہے کہ وانا کرائے نامی وائرس دنیا بھر کے کمپیوٹرز پر دوسرے حملے کے لئے تیار ہے۔

جمعے کو یہ وائرس جنگل کی آگ کی طرح 150 سے زائد ممالک میں کمپیوٹر سسٹمز میں پھیل گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -