اتوار, مارچ 16, 2025
اشتہار

اڑی حملہ: بے گناہ پاکستانی نوجوانوں کو بھارتی فوج پاکستان کے حوالے کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی حکام نے غلطی سے سرحد عبور کرنے والے پاکستانی نوجوانوں کو واپس پاکستان پہنچانے کے لیے اپنی فوج کے حوالے کردیا‘ بھارت نے دونوں پر اڑی حملے میں ملوث ہونے کا بے بنیاد الزام عائد کیا تھا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق کہ غلطی سے سرحد عبور کرنے والے پاکستانی بچےفیصل اوراحسن بے گناہ ہیں، بھارتی تحقیقاتی ادارے نےاڑی حملے کے الزام میں گرفتار پاکستانی لڑکوں کوکلین چٹ دی لہذا اب انہیں پاکستان روانہ کیا جارہا ہے۔

دوبے گناہ پاکستانی نوجوان بھارت میں قید

یاد رہے کہ دونوں نوجوانوں کو اڑی حملے کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا لیکن ان کے خلاف کسی قسم کے شواہد نہ ملنے پر کیس کو بند کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے کیس بند کرکے خصوصی عدالت کو رپورٹ سے آگاہ کردیاتھا۔

یاد رہے کہ بھارت نے غلطی سے سرحد پار کرنے والےپاکستانی نوجوانوں پر اڑی واقعے کے دہشت گردوں کی رہنمائی کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

بھارتی تحقیقاتی اداروں کے مطابق اُڑی واقعہ ستمبردو ہزارسولہ میں پیش آیا۔ بھارتی بیس کیمپ پر حملے میں کئی فوجی مارے گئے تھے، ثبوت نہ ہونے کے باوجود بھارت نے حملے کا الزام پاکستان پر عائد کیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں