بھارت’رمضان‘ کو پاکستان بھیجنے پرراضی، والدہ کو ویزے کی پیشکش کردی -
The news is by your side.

Advertisement

بھارت’رمضان‘ کو پاکستان بھیجنے پرراضی، والدہ کو ویزے کی پیشکش کردی

نئی دہلی: بھارتی وزیرِ خارجہ سشما سووراج نے گیتا کے بدلے رمضان کو پاکستان بھیجنے کی پیشکش کردی۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیرخارجہ سشما سووراج نے آج بھوپال میں پاکستان کے رہنے والے رمضان سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سشما سووراج نے کہا کہ رمضان کو گیتا کے بدلے پاکستان بھیجنے کے لئے تیارہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کے شہرلاہورسے ملنے والی بھارتی لڑکی جس کا نام گیتا رکھا گیا گزشتہ دنوں بھارت کے حوالے کی گئی ہے۔ گیتا کئی سال پاکستان میں ایدھی ہوم میں مقیم رہی اور وہ اسے اپنا دوسرا گھر تصور کرتی ہے جہاں اسے اپنی عبادات کے حوالے سے ہر قسم کی مذہبی آزادی حاصل تھی۔

سشما سووراج نے کہا کہ رمضان کی والدہ کو ویزہ دینے کے لئے تیار ہیں وہ بھارت آکر اپنے بیٹے کو لے جاسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ پندرہ سالہ رمضان بنگلہ دیش کے راستے بھارت میں داخل ہوا تھا جبکہ اس کی والدہ کراچی میں مقیم ہیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں