تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ٹریفک اہلکار پر تشدد بھارتی خاتون کو مہنگا پڑگیا،

ممبئی کی سڑک پر سرعام ٹریفک اہلکار پر تھپروں کی بارش کرنے والی خاتون کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمہ کے ساتھ اس کا ساتھی بھی زیر حراست ہے۔

بھارتی شہر ممبئی میں گزشتہ روز سرِ راہ ایک ٹریفک کانسٹبل کو زدوکوب کرنا ایک خاتون کو اس وقت مہنگا پڑگیا جب پولیس نے اس کو ساتھی محسن خان کو گرفتار کرکے سرکاری کام میں مداخلت اور سرکاری اہلکار کے ساتھ مار پیٹ کی پاداش میں مقدمہ درج کرکے حوالات بھیج دیا۔

ممبئی کے ایل ٹی مارگ پولیس اسٹیشن کی حدود میں کاٹن ایکسچینج شاہراہ پر ٹریفک کانسٹیبل ایکناتھ سری رنگ اپنی ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس دوران بغیر ہیلمٹ لگائے موٹر سائیکل سوار کو اس نے روک لیا جس پر موٹر سائیکل پر سوار خاتون طیش میں آگئی اور کانسٹبل سے تلخ کلامی کرنے لگی۔

تلخ کلامی نے بڑھتے بڑھتے لڑائی کی شکل اختیار کرلی، خاتون نے کانسٹبل کا گریبان پکڑ کر الزام عائد کیا کہ اس نے میرے ساتھ بدتمیزی کی اور انہیں گالیاں بھی دیں۔

اس موقعر پر معاملے کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے وہاں موجود خاتون پولیس اہلکار اس خاتون اور اس کے ساتھ نوجوان کو پکڑ کر پولیس اسٹیشن لے گئیں۔

اطلاعات کے مطابق ایل ٹی مارگ پولیس نے ملزمہ سداویکا رما کانت تیواری اور اس کے ساتھی محسن خان کو گرفتار کرکے حوالات پہنچا دیا ہے۔

مزید پڑھیں : موٹرسائیکل سوار بھارتی خاتون بے قابو،اہلکار کی درگت بنا دی، ویڈیو وائرل

پولیس نے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے ملزم محسن کو ہیلمٹ نہ ہونے کے سبب روکا تھا جس کے بعد ہی یہ معاملہ شروع ہوا اور اس نے سنگین صورت اختیار کرلی۔ ملزمان کے خلاف پولیس نے مزید دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -