نئی دہلی (19 جنوری 22026): بھارت نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ایل این جی کی خریداری کیلیے 3 ارب ڈالر کا معاہدہ کر لیا جبکہ دونوں ممالک نے تجارتی اور دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق معاہدے پر دستخط متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کے بھارت کے مختصر 2 گھنٹے کے دورے کے دوران ہوئے جہاں انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔
دونوں ممالک کے رہنماؤں نے آئندہ چھ سالوں میں باہمی تجارت کو دوگنا کر کے 200 ارب ڈالر تک پہنچانے اور ایک اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری قائم کرنے کا عزم کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شکست کے باوجود بھارت کا جنگی جنون کم نہ ہو سکا، 114 رافیل طیارے خریدنے کی تیاری
ابوظہبی کی سرکاری کمپنی ADNOC Gas بھارت کی ہندوستان پیٹرولیم کارپوریشن کو 10 سال تک سالانہ 0.5 ملین میٹرک ٹن ایل این جی فراہم کرے گی۔
ایڈنوک گیس کے مطابق معاہدے کے بعد بھارت کے ساتھ اس کے مجموعی معاہدوں کی مالیت 20 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔
شیخ محمد کے ہمراہ آنے والے حکومتی وفد میں ان کے وزرائے دفاع اور خارجہ بھی شامل تھے۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے صحافیوں کو بتایا کہ دونوں ممالک نے ایک اسٹریٹجک دفاعی شراکت داری کے قیام کی سمت کام کرنے کیلیے لیٹر آف انٹینٹ پر بھی دستخط کیے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


