کرناٹک: بھارتی شہر اڈوپی میں ایک سڑک پر کوبرا سانپ نکل آیا جس کی وجہ سے دیر تک ٹریفک جام رہا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر اڈوپی میں مصروف شاہراہ پر اس وقت ٹریفک جام ہو گیا جب ایک کوبرا وہاں نکل آیا۔
کلسنکا جنکشن پر یہ واقعہ جمعرات کو پیش آیا، سانپ کی وجہ سے آدھے گھنٹے تک ٹریفک جام رہا، اس واقعے کی فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بڑا سانپ سڑک پر رینگ رہا جب کہ ایک پولیس اہل کار ٹریفک کنٹرول کر رہا ہے تاکہ کوبرا بہ حفاظت جا سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس اہل کار نے جب سڑک پر سانپ کو دیکھا تو گاڑیوں کو فوراً روک دیا، مسافروں نے گاڑیوں سے نکل کر فون سے سانپ کی ویڈیو بنانی شروع کر دی۔
Movement of vehicles came to an abrupt halt for about 30 mins at the busy Kalsanka Junction in Udupi on Thursday when a cobra suddenly appeared on the road. 🚦
Traffic Police stopped the motorists, who waited patiently as the cobra moved slowly across the hot road surface. 🐍 pic.twitter.com/m5j1Y0zQiy
— Mangalore City (@MangaloreCity) February 12, 2021
ایسی ہی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر بھی شیئر کی گئی، جس کے ساتھ لکھا گیا تھا کہ جمعرات کو کلسنکا جنکشن پر سڑک پر اچانک کوبرا نکل آیا جس کی وجہ سے آدھے گھنٹے تک ٹریفک رکا رہا۔
یہ ویڈیو ٹوئٹر پر اب تک 43 ہزار سے زائد بار دیکھی جا چکی ہے، صارفین نے اس پر طرح طرح کے کمنٹس بھی کیے، لوگوں نے پولیس اہل کار کے عمل کو بھی سراہا، ایک صارف نے لکھا کہ جب ہم سب ہی اس سیارے کے رہائشی ہیں تو پھر یہ یہی کرنا چاہیے۔
بعد ازاں، شہر کی پولیس کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا تھا کہ سانپ کو پکڑ کر علاج کے لیے لے جایا گیا تھا، نیز سانپ کی وجہ سے کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔