تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

دنیا کے بلند ترین مجسمے کا بھارت میں افتتاح

نئی دہلی : نریندرا مودی نے بھارت کے بانی رہنما اور پہلی وزیر داخلہ سردار ولبھائی پٹیل کا 182 میٹر بلند مجسمے کا افتتاح کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر اعظم مودی کی انتظامیہ کی جانب سے اپنے وقت کے سخت گیر ہندو رہنما سردار ولبھائی پٹیل کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے بھارتی ریاست گجرات کے دریائے نرمدا دنیا کے بلند ترین مجسمے کا افتتاح کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دنیا کا طویل القامت مجسمہ 4 ارب 3 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے تیار کیا گیا ہے جس کے باعث نریندرا مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔

بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نے عوام کا مجسمہ تعمیر کرکے عوام کا اربوں روپیہ ضائع کردیا جسے کسی بہتر کام میں استعمال کیا جاسکتا تھا۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نے ولبھائی پٹیل کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے مجسمے کا نام ’مجسمہ اتحاد‘ رکھا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نریندا مودی نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجسمے کو بھارت کی سالمیت کی علامت قرار دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی اعظم نے راہول گاندھی اور بانی رہنما جواہر لال رنہرو سے عوام کا جذباتی لگاؤ کم کرنے کے لیے جواہر لال نہرو کے دست راست ولبھائی پٹیل کا مجسمہ تعمیر کیا گیا ہے جبکہ مودی نے اپنی انتخابی مہم میں بھی ولبھائی پٹیل کا نام استعمال کیا تھا۔

واضح رہے کہ ’مجسمہ اتحاد‘ سے قبل دنیا کا بلند ترین مجسمہ چین کا ’بدھا‘ تھا جس کیا اونچائی 153 میٹر تھی جبکہ دوسرے نمبر پر جاپان کا ڈائی بٹسو مجسمہ تھا جس کی بلندی 120 میٹر اور تیسرے نمبر پر امریکا مجسمہ آزادی تھا ججو 93 میٹر اونچا ہے۔

Comments

- Advertisement -