منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

امریکا اور بھارت کے درمیان عبوری تجارتی معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(7 فروری 2026): امریکا اور بھارت کے درمیان عبوری تجارتی معاہدے کے فریم ورک پر اتفاق ہو گیا۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق معاہدے بھارت امریکی صنعتی اشیا پر ٹیرف کم یا ختم کرے گا، امریکا جواب میں بھارت پر 18 فیصد ٹیرف نافذ کرے گا، امریکا بعض طیاروں اور ایئر کرافٹ پارٹس پر ٹیرف ختم کرے گا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ بھارت امرکیٹ تک رسائی میں تاخیر کا باعث بننے والے لائسنسنگ طریقہ کار کو ختم کرے گا، امریکی زرعی اور فوڈ مصنوعات کو بھارتی منڈی تک بہتر رسائی ملے گی۔

وائٹ ہاؤس کے مطابق بھارت آئندہ 5 سال میں امریکا سے 500 ارب ڈالر کی انرجی اور ٹیک مصنوعات خریدے گا، صدر ٹرمپ نے چند روز پہلے بھارت پر عائد ٹیرف کو 50 فیصد سے کم کر کے 18 فیصد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کم کرنے کے بدلے میں بھارت روس سے تیل خریدنا بند کرے گا، امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی ڈیل پر اگلے ماہ دستخط متوقع ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں