منگل, مارچ 25, 2025
اشتہار

بھارت کا امریکی ڈرون سے پاکستانی سرحد کی جاسوسی کامنصوبہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بھارت امریکی ڈرون سے پاکستان کی جاسوسی کا منصوبہ بنا رہا ہے، منصوبے کے تحت پاکستان کی جاسوسی کے لئے پونچھ اور راجوڑی میں ڈرون کے بیس بنائے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق جنگی جنون میں مبتلا بھارت امریکا کے فراہم کردہ ڈرون سے لائن آف کنٹرول پر پاکستان کی جاسوسی کرے گا، پاکستان کی جاسوسی کے لئے ڈرون کے اڈے پونچھ اور راجوڑی میں بنائے گئے ہیں جبکہ ڈرون کو سرینگر میں قائم اڈے سے کنٹرول کیا جائیگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون سے ایل او سی پر دستوں کی تعیناتی اور نقل وحرکت کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔

دفاع ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی ڈرونز 18 گھنٹے تک پرواز کرسکتے ہیں اور 50 ہزار فٹ کی بلندی تک جاسکتے ہیں اور اس میں نصب کیمرے تاریکی میں دیکھنے کی صلاحیت رکھتے  ہیں۔

دفاعی تجزیہ نگار طلعت مسعود کا کہنا ہے کہ ایسے ڈرون جو پاکستان میں کسی بھی جگہ پہنچ سکتے ہیں ان کی لائن آف کنٹرول پر تعیناتی دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی اور تصادم کی فضا کو بڑھائے گا۔


مزید پڑھیں : پاکستان نے اپنی حدود میں آنے والا بھارتی ڈرون مار گرایا


یاد رہے کہ پاکستان نے2016 میں ایل اوسی پر بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا تھا، ڈرون 60 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔ ڈرون کا مقصد چوکیوں کی جگہ اور اطراف کی تصاویر اور ویڈیو حاصل کرنا تھا۔

on

خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے جاسوس طیاروں کے ذریعے پاکستانی سرحدی علاقوں کی نگرانی کوئی نئی بات نہیں، اس سے قبل  بھارتؤ اس مقصد کےلیے اسرائیلی ساختہ ڈرونز کا بڑے پیمانے پر استعمال کرتا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ بھارتی ڈرون کے مقابلے میں پاکستان کے پاس اپنے تیارکردہ براق ڈرون موجود ہیں، براق کے ذریعے دہشتگردوں کے ٹھکانوں کوبآسانی نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں