ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

ایل او سی، بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، ایک شہید، 5 شہری زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

راولپنڈی : بھارتی فوج کی ایل اوسی پر ستوال اور نکیال سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ سے 8 سال کا بچہ شہید اور پانچ افراد زخمی ہو گئے ہیں، پاک فوج نے جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا.

پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر) کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دو سیکٹرز ستوال اور نکیال میں رہائشی آبادی کو نشانہ بنایا ، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 8 سال کا بچہ اور 4 بچوں سمیت ایک 45 سالہ شخص زخمی ہو گئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا.

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے راولا کوٹ پونچ کراسنگ پوائنٹ پر بھی شہریوں پر فائرنگ کی اور مقامی شہری افراد کو نقصان پہنچانے اور ہراساں کرنے کی کوشش کی جو کہ سرحدی قوانین اور اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے.

- Advertisement -

آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاک فوج کی بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں، پاک فوج کی جوابی کارروائی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں.

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائیاں کشمیری جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتی اور نہ ہی زیادہ دیر کشمیریوں کو حق خوارادیت کے حصول سے دور رکھ سکتی ہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں