The news is by your side.

Advertisement

شامی کی تباہ کن باؤلنگ، ورلڈکپ کی پہلی ہیٹ‌ٹرک، افغانستان کو شکست

ساؤتھ ہمپٹن: ورلڈکپ 2019 کے 28ویں میچ میں بھارت نے محمد شامی کی شاندار ہیٹ ٹرک کی بدولت سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈکپ کا 28واں میچ بھارت اور افغانستان کے درمیان ساؤتھ ہمپٹن اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

ایونٹ میں مسلسل شکست کا سامنا کرنے والی افغانستان کی ٹیم نے آج کے میچ کے لیے 2 تبدیلیاں کیں، دولت زاردان کی جگہ حضرت اللہ زازئی اور نور علی زاردان کی جگہ آفتاب احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔

بھارت کی جانب سے اننگز کا آغاز کے ایل راہول اور روہت شرما نے کیا البتہ کوہلی الیون کو اچھی اوپننگ نہ مل سکی، 7 رنز کے مجموعی اسکور پر شرما 1 رن بنا کر آؤٹ ہوئے، بعد ازاں 64 کے مجموعی اسکور پر دوسرے اوپنر بھی پویلین لوٹ گئے۔

نئے آنے والے بیٹسمین وی جے شنکر اور کپتان کوہلی نے 58 رنز کی شراکت داری قائم کی البتہ رحمت شاہ نے 122 کے مجموعی اسکور پر شنکر کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کر کے پویلین بھیجا، بعد ازاں 135 پر کوہلی بھی آؤٹ ہوئے انہوں نے 67 رنز کی اننگز کھیلی۔

مہندرا سنگھ دھونی 192، ہاردک پانڈیا 217، محمد شامی 222، کیدر جادؤ 223 کے مجموعی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ افغان بلے بازوں نے بھارت کو بڑے ہدف سے روکا اور شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا۔

بھارت کی ٹیم نے مقررہ پچاس اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے، کپتان کوہلی 67 رنز، کیدر جادؤ 52 کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے،گلبدین نائب اور محمد نبی نے دو دو جبکہ مجیب الرحمان ، آفتاب عالم، راشد خان، رحمت شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو 20 کے مجموعی اسکور پر حضرت اللہ زئی زئی آؤٹ ہوئے، بعد ازاں 64 کے مجموعی اسکور پر گلبدین اور 106 پر رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی آؤٹ ہوئے۔

بھارتی باؤلرز نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 166 کے مجموعی اسکور پر نجیب اللہ زردان کو بھی پویلین بھیجا، 190 پر راشد خان آؤٹ ہوئے جبکہ کپتان محمد نبی 52 رنز کی اننگز کھیل کر آخری اوور میں آؤٹ ہوئے۔

افغانستان کی ٹیم 225 رنز ہدف کے تعاقب میں 213 رنز بنا سکی، محمد شامی نے آخری اوور کی آخری تین گیندوں پر کپتان سمیت دو کھلاڑیوں آفتاب عالم اور مجیب الرحمان کو آؤٹ کر کے ورلڈکپ کی ہیٹ ٹرک کی جبکہ انہوں نے مجموعی طور پر چار وکٹیں لیں۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں