بھارت نے آسٹریلیا کو چوتھے ٹی 20 میچ میں 48 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری حاصل کرلی۔
کارارا میں کھیلے گئے چوتھے ٹی 20 میچ میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 168 رنز کے تعاقب میں میزبان ٹیم 18.2 اوورز میں 119 رنز پر ڈھیر ہوگئی، اکشر پٹیل کو آل راؤنڈر کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
کپتان مچل مارش 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، میتھیو شارٹ 25 رنز بنا کر اکشر پٹیل کا نشانہ بنے، جوش انگلس 12 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ٹم ڈیوڈ 15، جوش فلپ 10 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، گلین میکسویل کو 2 رنز پر ورون چکرورتی نے بولڈ کیا، مارکس اسٹوئنس 17 رنز بناسکے۔
بھارت کی جانب سے واشنگٹن سندر نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اکشر پٹیل اور شیوم دوبے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اس سے قبل بھارت نے پہلی اننگز میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے تھے اور بھارت کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔
شبھمن گل نے 46 رنز بنا کر نمایاں رہے، ابھیشیک شرما 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان سورما کمار یادیو 10 گیندوں پر 20 رنز بناسکے، اکشر پٹیل 11 گیندوں پر 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے نیتھن ایلس اور ایڈم زمپا نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔


