اتوار, جولائی 12, 2026
اشتہار

پانچواں ٹی 20 بارش کی نذر، بھارت نے آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز جیت لی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جانے والا پانچواں ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا جس کے بعد مہمان ٹیم نے سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی۔

برسبین میں کھیلے گئے کپتان مچل مارش نے ٹاس جیت کر بھارت کو بیٹنگ کی دعوت دی تھی، میچ میں بھارت نے 4.5 اوورز میں 52 رنز بنائے تھے کہ بارش شروع ہوگئی جس کے بعد میچ بغیر نتیجے کے ختم ہوگیا۔

ابھیشیک شرما 13 گیندوں پر 23 اور شبھمن گل 16 گیندوں پر 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

بھارت نے پانچ میچوں کی ٹی 20 سیریز 2-1 سے اپنے نام کرلی، دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 میچ بھی بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا تھا۔

ابھیشیک شرما کو 163 رنز بنا کر سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں