جمعرات, جنوری 16, 2025
اشتہار

کرس جارڈن اور جیسن رائے کا بھارت کیخلاف ناقابل یقین کیچ، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

احمد آباد: بھارت کے خلاف 5ویں اور آخری ٹی ٹوینٹی میچ میں انگلش کھلاڑی کرس جارڈن اور جیسن رائے نے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارت اور انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوینٹی میچ احمد آباد میں کھیلا جارہا ہے، انگلش کھلاڑی کرس جارڈن اور جیسن رائے نے باؤنڈری لائن پر بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادو کا ناقابل یقین کیچ تھام لیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بھارتی کھلاڑی سوریا کمار یادو نے عادل رشید کی گیند پر شاٹ کھیلا تو کرس جارڈن بھاگتے ہوئے آئے اور ایک ہاتھ سے کیچ پکڑ کر قریب کھڑے جیسن رائے کو دیا اور خود باؤنڈری کے اندر داخل ہوگئے۔

- Advertisement -

جیسن رائے نے باآسانی کیچ تھام کر سوریا کمار یادو کو پویلین روانہ کیا، سوریا کمار یادو نے 32 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 2 چھکے اور تین چوکے شامل تھے۔

واضح رہے کہ بھارت نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 225 رنز کا ہدف دیا ہے، ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے، کوہلی نے 80 رنز کی دلکش اننگز کھیلی جبکہ روہت شرما 64 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

انگلینڈ نے 10 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 104 رنز بنائے ہیں، جوز بٹلر 47 اور ڈیوڈ ملان 48 رنز پر بیٹنگ کررہے ہیں، خیال رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 2-2 سے برابر ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں