The news is by your side.

Advertisement

ورلڈ کپ 2019، انگلینڈ نے بھارت کو باآسانی 31 رنز سے شکست دے دی

برمنگھم: ورلڈ کپ 2019 کے 38ویں میچ میں میزبان انگلش ٹیم نے بھارت کو باآسانی 31 رنز سے شکست دے دی، جونی بریسٹو کو شاندار سنچری اسکور کرنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق برمنگھم میں کھلے جانے والے میچ میں انگلینڈ نے بھارت کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں بھارت 5 وکٹوں کے نقصان پر 295 رنز بناسکی، روہت شرما کی سنچری بھی بھارت کو شکست سے نہ بچاسکی۔

بھارت کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گری جب لوکیش راہول بغیر کوئی رن بنائے کرس ووکس کا شکار بنے، ویرات کوہلی 66 رنز کی اننگز کھیل پر پویلین روانہ ہوگئے۔

ریشبھ پینٹ 29 گیندوں پر 32 رنز بنا کر پلنکٹ کو وکٹ دے بیٹھے، ہردیک پانڈیا 33 گیندوں پر 45 رنز کی اننگز کھیلی۔

مہندر سنگھ دھونی 42 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، کیدار جادیو نے 12 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے لیام پلنکٹ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ کرس ووکس نے 2 شکار کیے۔

اس سے قبل ورلڈکپ 2019 کے 38ویں میچ میں انگلینڈ اور بھارت کی ٹیمیں برمنگھم میں مدِ مقابل ہیں، میزبان ٹیم کے لیے یہ میچ انتہائی اہمیت کا حامل ہے کیونکہ آج شکست کی صورت میں اُسے ایونٹ سے باہر ہونا پڑ جائے گا۔

انگلینڈ کے کپتان اوئن مورگن نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انگلش ٹیم کے اوپنرز نے ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا اور 12 اوورز میں 63 رنز بنائے، جے جے روئے نے 1 چھکے اور پانچ چوکے لگائے جبکہ جونی بیئرسٹو نے پانچ چوکے لگائے۔

انگلینڈ کے بلے بازوں نے شروع سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور 6 کی اوسط سے رنز بنانے کے تسلسل کو آخر تک جاری رکھا، میزبان ٹیم کی اوپننگ پارٹنر شپ 160 کے مجموعی اسکور پر اُس وقت ٹوٹی جب جیس رائے 60 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جوئے روٹ اور برسٹو نے شاندار بیٹنگ کے سلسلے کو جاری رکھا اور 205 کے مجموعی اسکور پر دوسرے بلے باز بھی آؤٹ ہوئے، کپتان مورگن ایک رن بنا کر پویلین روانہ ہوئے، بعد ازاں جوئے روٹ 277 کے مجموعی اسکور پر پویلین لوٹے، بٹلر کی وکٹ گرتے ہی 310 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پویلین لوٹ چکی تھی۔

میزبان ٹیم کی چھٹی وکٹ 319 ، ساتویں 336 پر گری۔ انگلینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 337 رنز بنائے۔  جونی بیئرسٹونے 111رنزکی شانداراننگزکھیلی جبکہ بین اسٹوکس نے 79 اور جیسن رائے نے 66 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ بھارتی باؤلر محمد شامی نے پانچ، کلدیپ یادو اور بھمراہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے مورگن کا کہنا تھا کہ ہم جارحانہ کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ بھارت کو بڑا ہدف دے سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے آئندہ دونوں میچز جیتنے کے بعد ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کھیلنے کی بھی کوشش کریں گے۔

مزید پڑھیں: ورلڈ کپ : بھارتی کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف آج نئی کٹ کے ساتھ میدان میں اترے گی

بھارتی کپتان ویرات کوہلی کا کہنا تھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، تاہم پہلے میچ کے بعد اب ہدف کا تعاقب کرنا ان کے لیے ایک اچھا چیلنج ہوگا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ آج کے میچ کا نتیجہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے اور مجھے امید ہے کہ آج پاکستانی شائقین بھی بھارتی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہوں گے۔

ورلڈکپ کے مجموعی ایونٹ کی بات کی جائے تو انگلینڈ نے اب تک 7 میچز کھیلے  اور اُس کے 8 پوائنٹس ہیں جبکہ اُسے سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے کے لیے دو پوائنٹس درکار ہیں، اگر میزبان ٹیم کو شکست ہوجاتی ہے تو سیمی فائنل کے لیے پاکستان کی راہیں ہموار ہوجائیں گی۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں