بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

انگلینڈ بمقابلہ بھارت : سیریز کا چوتھا ٹیسٹ کل سے ممبئی میں ہوگا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی : بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ میچز کی سیریز کا چوتھا ٹیسٹ کل سے ممبئی میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کو انجری مسائل کا سامنا ہے، بھارت کو سیریز میں دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹیم مسلسل پانچویں ٹیسٹ سیریز جیتنے کے لئے بے تاب ہے۔ انگلینڈ کے خلاف ممبئی میں ہونے والا چوتھا ٹیسٹ جیت کر بھارت سیریز اپنے نام کرسکتا ہے۔

انگلش ٹیم دبئی ٹور سے تازہ دم ہونے کے بعد چوتھے ٹیسٹ کے لئے ممبئی پہنچ گئی ہے۔ انجری مسائل نے انگلش ٹیم کی سیریز میں کم بیک کرنے کی خواہش کو دھچکا لگا دیا ہے۔

فاسٹ بولر اسٹورٹ براڈ کی انجری کے سبب چوتھے ٹیسٹ میں بھی شرکت مشکوک ہے۔ اس کے علاوہ حسیب حمید بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔

ادھر بھارتی ٹیم کو بھی انجری مسائل کا سامنا ہے، ان فارم بیٹسمین اجنکا رہانے کی انجری نے ویرات کوہلی کو ہلا کر رکھ دیا۔ ان کی جگہ کارون نائیر کو موقع دیا جائے گا۔ جبکہ فاسٹ بولر محمد شامی کی شرکت کا فیصلہ ان کی فٹنس سے مشروط ہوگا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں