ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں زور آزمائی کریں گی۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ محض رسمی کارروائی ہوگا کیونکہ پاکستان اور بھارت پہلے ہی فائنل میں رسائی حاصل کرچکے ہیں۔
بھارت نے سپر فور مرحلے کے اپنے ابتدائی دو میچز میں پاکستان اور بنگلہ دیش کو شکست دی تھی جبکہ سری لنکن ٹیم کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے ہاتھوں شکست کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔
پاکستان نے گزشتہ روز اہم میچ میں بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
یاد رہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان اور بھارت فائنل میں زور آزمائی کریں گے۔
دوسری جانب پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ موجودہ صورتحال میں وہ نسیم شاہ کی کمی کو شدت سے محسوس کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ دبئی میں کھیلے جانے والے ایشیا کپ 2025 کے لیے موجودہ حالات اور پچز کے دوران نسیم شاہ انتہائی اہم ثابت ہوسکتے تھے۔
سابق کپتان شاہد آفریدی کا ایک اسپورٹس شو میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نسیم شاہ ان حالات میں انتہائی کارگر ثابت ہوسکتے تھے۔
انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ ان حالات کے لیے موزوں تھے۔ نسیم اور شاہین آفریدی کی شراکت ان حالات میں شاندار کارکردگی پیش کرتی۔ نسیم کی لائن اور لینتھ شاندار ہے، اسی لیے میں انہیں بہت پسند کرتا ہوں۔
جب نسیم شاہ کی فارم میں حالیہ کمی کے بارے میں پوچھا گیا تو آفریدی نے نسیم، شاہین اور حارث رؤف سمیت کھلاڑیوں کے آرام کی اہمیت پر زور دیا۔
پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا فائنل سے قبل اہم بیان
انہوں نے کہا کہ اچھی سیریز کے بعد کھلاڑیوں کو آرام کا وقت دینا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سچ کہوں تو نسیم شاہ ان حالات میں بہت کارگر ثابت ہوسکتے تھے، نئی گیند کے ساتھ خوبصورت آؤٹ سوئنگ کرنے کی ان کی صلاحیت غیر معمولی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


