تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

پاک چین اقتصادی راہداری کو بھارت سبوتاژ کرنا چاہتا ہے: صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، پاک چین اقتصادی راہدری کو بھارت سپوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹرعارف علوی سے چینی وزیردفاع وئی فینگ ہی نے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے دوستی کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا، صدر مملکت نے چین کی معاشی ترقی اور کروناوائرس کے خلاف اقدامات کی تعریف کی۔

عارف علوی نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے سلامتی کونسل اجلاس بلانے پر چینی حمایت کو سراہا۔ ملاقات کے موقع پر چینی وزیردفاع وئی فینگ ہی کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ ترقی کے فوائد بانٹنا چاہتا ہے۔

وزیراعظم سے چینی وزیردفاع کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

دریں اثنا صدر مملکت نے کہا دفاعی تعاون کو مزیدوسعت دینے کی ضرورت ہے، چین سے دوستی پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، پاکستان سیکیورٹی چیلنجز کے مقابلے کے لیے چین سے مزید مستحکم تعلقات چاہتا ہے۔

صدر کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی بالادستی کے عزائم سے علاقائی امن کوخطرہ لاحق ہے، بھارت بلوچستان میں دہشت گردی کی سرگرمیوں ملوث ہے، بھارت چین پاکستان اقتصادی راہداری کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

Comments

- Advertisement -