اتوار, مارچ 23, 2025
اشتہار

بھارت افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے، وزیرخارجہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں معید یوسف،سہیل محمود ودیگر حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی ہندوتواسوچ کے باعث خطے کو شدید خطرات ہیں،بھارت کی جارحانہ پالیسیوں کے باعث خطے کے امن کو خطرہ ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں قیام امن کی کاوشوں کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے،بھارت ایل او سی پر عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کشی کو ہر فورم پر اٹھا رہا ہے،مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو یو این میں اٹھا رہے ہیں۔

وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کے سامنے بھارت سرکار کا اصل چہرہ سامنے لا رہے ہیں،کشمیریوں کو ھارتی استبداد سے نجات دلانے کے لیے دنیا کردار ادا کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں