تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

لندن، ورلڈ سکھ پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام کو مسترد کردیا

لندن: ورلڈ سکھ پارلیمنٹ نے مقبوضہ کشمیر پر بھارتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی اقدام عالمی قوانین، جمہوری روایات کی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ ہندوتوا ایجنڈے پر کشمیریوں کی شناخت چھیننے کی کوشش ہورہی ہے، ہندو ریاست پڑوسی ممالک کی زمینیں ہتھیانے کی سازش کررہی ہے۔

ورلڈ سکھ پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ سکھوں کی مذہبی اور علاقائی شناخت خطرے میں ہے، گولڈن ٹیمپل پر حملے کے بعد بھی سکھوں کی جدوجہد جاری ہے۔

عالمی برادری مودی کے عزائم ناکام بنائے، بھارت مسائل بڑھا کر خطے کو خطرے میں ڈال رہا ہے، پاکستان اور چین دونوں نے بھارتی اقدام کو مسترد کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: کشمیر پر پاک بھارت جنگ کا خطرہ ہے، اقوام متحدہ کردار ادا کرے: اراکین برطانوی پارلیمنٹ

ورلڈ سکھ پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ بھارتی سکھ سپاہیوں سے اپیل ہے کہ غیرقانونی اقدام کا حصہ نہ بنیں، ہم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہیں۔

واضح رہے کہ بھارت نے آئین کے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے ذریعے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کر کے وادی کو انڈیا کے ساتھ باقاعدہ طور پر شامل کر لیا ہے۔

بھارت کی جانب سے وادی میں اضافی فوج بھی تعینات کی جا چکی ہے، اور اس وقت وہاں کرفیو نافذ ہے، مقبوضہ کشمیر ایک قید خانے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

پاکستان نے بھی بھارت کے غیر قانونی اقدام پر اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل میں جانے کا فیصلہ کیا ہے، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 28 ممالک سے مقبوضہ کشمیر سے متعلق اپنی تشویش سے اظہار کر دیا ہے۔

Comments

- Advertisement -