The news is by your side.

Advertisement

پاک بھارت کشیدگی سے بھارت کو زیادہ تجارتی نقصان ہوگا: اسد عمر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی سے بھارت کو زیادہ تجارتی نقصان ہوگا، پاکستان بحرانی کیفیت سے نکل چکا ہے، معیشت استحکام کی جانب گام زن ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہے کہ مودی سرکار کشمیر میں کب تک کرفیو لگائے گی، اب تو پوری دنیا کے سامنے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال واضح ہو گئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ امید ہے بھارت کو بالاکوٹ کا جواب یاد ہوگا، بھارت نے پھر سے کوئی پہل کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے جو مستقبل میں معاشی نمو کا باعث ہوگا، معیشت کی بہتری کے لیے بہتر سیکورٹی چاہیے، معیشت کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔

تازہ ترین خبریں پڑھیں:  دنیا نے آج پھر بھارتی فسطائیت کا چہرہ دیکھ لیا: شاہ محمود قریشی

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارا مائنڈ سیٹ ہو گیا ہے کہ اگر ووٹ ملے ہیں تو کچھ بھی کر سکتے ہیں، ووٹ لے کر اسمبلی آنے والوں کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہونا چاہیے۔

اسد عمر نے کہا کہ شرح سود مانیٹری پالیسی کمیٹی کو اعداد و شمار پرفوکس کرنا ہے، شرح سود میں کمی اسی وقت ہوگی جب مہنگائی کی شرح میں کمی آنا شروع ہوگی۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح 9 فی صد سے زائد رہی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی سے روپے کی قدر میں کمی کا دباؤ کم ہوگا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں