جمعہ, اپریل 17, 2026
اشتہار

بھارت نے ایک سال میں ’’5‘‘ آئی سی سی ٹرافیاں جیتیں!

اشتہار

حیرت انگیز

دہلی (12 مارچ 2026): بھارت دنیا کا واحد ملک بن گیا ہے جس نے ایک سال کے عرصہ میں آئی سی سی کے پانچ ایونٹس کی ٹرافیاں جیتی ہیں۔

بھارت نے حال ہی میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ جیت کر نہ صرف اپنے اعزاز کا دفاع کرنے والی پہلی ٹیم بنی بلکہ تین بار ٹی 20 کرکٹ کے عالمی چیمپئن کا تاج سجانے والی بھی پہلی ٹیم بنی۔

تاہم اس کے ساتھ بھارت نے وہ منفرد ریکارڈ بھی قائم کیا، جو آج تک کوئی کرکٹنگ ملک قائم نہیں کر سکا۔ بھارت نے ایک سال کے دوران آئی سی سی کے مینز اور ویمنز کے پانچ ایونٹس جیت کر ٹرافیاں اٹھائی ہیں۔

ایک سال میں بھارتی ٹیموں نے جو ٹرافیاں جیتیں ان میں سال 2025 میں پاکستان میں کھیلی گئی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی، 2025 میں ہی آئی سی سی ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ اور آئی سی سی انڈر 19 ویمنر ورلڈ کپ، 2026 میں آئی سی سی انڈر 19 مینز ورلڈ کپ اور اب آئی سی سی سینئر مینز ٹی 20 ورلڈ کپ شامل ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے تمام ٹیموں کے لیے 15 مارچ کو تقریب کا اہتمام کیا ہے، جس میں ٹیموں اور کھلاڑیوں کو اعزازات سے نوازا جائے گا۔

کرکٹ کے میدان سے اہم خبر: آؤٹ آف فارم بابر اعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں