دبئی: بھارت نے ایشیاکپ 2025 کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ٹائٹل اپنے نام کرلیا، تلک ورما نے نصف سنچری اسکور کی۔
پاکستانی ٹیم نے بھارت کو جیت کیلئے 147 رنز کا ہدف دیا تھا جسے بھارتی ٹیم نے 19.4 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، بھارت نے 9ویں مرتبہ ایشیاکپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، تلک ورما 69 اور شیوم ڈوبے 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔
بھارتی ٹیم نے147 رنز کا ہدف 2 گیند پہلے حاصل کیا، سنجو سیمسن نے 21 گیندوں پر 24 رنز اسکور کیے، شبمن گل 12، ابھیشیک شرما 5 اور سوریاکمار ایک رن بناسکے۔
یہ بھی پڑھیں: صرف 33 رنز کے اضافے سے 9 وکٹیں گنوائیں، 32 ڈاٹ بالز کھیلیں!
پاکستان کی طرف سے فہیم اشرف نے 3 وکٹیں حاصل کیں، شاہین آفریدی اور ابرار احمد نے 1، 1 وکٹ حاصل کی، تلک ورما کو ان کی میچ وننگ سنچری پر مرد میدان قرار دیا گیا۔
پورے ٹورنامنٹ میں جارحانہ بیٹنگ سے اپنی دھاک بٹھانے والے نوجوان بھارتی اوپنر ابھیشیک شرما کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ منتخب کیا گیا۔
اس سے قبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایشیاکپ فائنل میں بھی پاکستان کی بیٹنگ بُری طرح فلاپ ثابت ہوئی، اچھے آغاز کے باوجود پور ٹیم 146 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
پاکستان بھارت کے درمیان فائنل ٹاکرے میں پاکستانی بلے بازوں نے قوم کو پھر سے مایوس کیا، پوری ٹیم 19.1 اوور آل آؤٹ ہوگئی اور روایتی حریف کو جیت کےلیے معمولی 147 رنز کا ہدف دیا۔
ٹاپ تھری کےعلاوہ پاکستان کا کوئی بیٹر ڈبل فگرمیں داخل نہ ہوسکا، اوپنرز نے پاکستان کو 84 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، تاہم پاکستان نے آخری 9 وکٹیں صرف 33 رنز کے فرق سے گنوائیں۔
یہ بھی پڑھیں: 10 کھلاڑیوں کی محنت کے بغیر تنہا کپتان کچھ نہیں کر سکتا، وزیراعظم
پاکستان نے بھارت کے خلاف ایک وکٹ کے نقصان پر 12ویں اوور میں 100 رنز مکمل کرلیے تھے اور ایک مرحلے پر پاکستان کی 113 رنز پر صرف ایک وکٹ گری تھی، تاہم اس کے بعد وکٹوں کی جھڑی لگ گئی۔
ایشیاکپ فائنل میں اوپنر صاحبزادہ فرحان نے بھارت کےخلاف پھر شاندار نصف سنچری اسکور کی، پاکستانی بیٹر نے 35 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کی، ان کی اننگ میں 2 چھکے اور 5 چوکے شامل رہے۔
وہ 38 بالز پر 57 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے، صاحبزادہ فرحان کے علاوہ فخرزمان 47 رنز بناکر نمایاں رہے، صائم ایوب 14 رنز بنا سکے۔
محمد حارث، فہیم اشرف اور شاہین شاہ آفریدی بغیر رن بنائے آؤٹ ہوئے جبکہ حسین طلعت ایک اور حارث رؤف نے 6 رنز بناکر پویلین کی راہ لی۔
مزید پڑھیں: صاحبزادہ فرحان نے جسپریت بمراہ کی دھلائی کرکے آل ٹائم ٹی ٹوئنٹی ریکارڈ بنادیا
اس سے قبل بھارت بھارتی کپتان نے ایشیاکپ کے حتمی معرکے میں پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر ایک بار پھر سے ہدف کا تعاقب کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی کپتان سوریاکمار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آج ہدف کو حاصل کرنا چاہیں گے اس لیے پہلے فیلڈنگ کررہے ہیں، پچ دیکھنےمیں اچھی لگ رہی ہے۔
سوریاکمار یادیو نے بھارتی ٹیم کے اہم پلیئر کے ان فٹ ہونے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ ہاردیک پانڈیا انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیلیں گے۔
پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ آج کے میچ کےلیے ٹیم پُرجوش ہے، قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، پہلے بیٹنگ کرنےمیں ہمیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


