بھارت نے انگلینڈ کو شکست دیکر انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیت لیا

بھارت نے انگلینڈ کو 4 وکٹوں سے شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کی جانب سے دیا جانے والا 189 رنز کا ہدف بھارت نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 48ویں اوور میں حاصل کرلیا۔
شائق رشید نے 50 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، نشانت سندھو 50 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے، راج باوا 35 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
ہرنور سنگھ 21 رنز بنا کر اسپن وال کا نشانہ بنے، رگوونشی بغیر کوئی رن بنائے بوئیڈن کو وکٹ دے بیٹھے۔
انگلینڈ کی جانب سے بوئیڈن اور جیمز سیلز نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، تھامس اسپن وال نے بھی دو وکٹیں حاصل کیں۔
Undefeated India are under-19 World Champions once again 🎉 #U19CWC
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) February 5, 2022
اس سے قبل انگلش انڈر 19 ٹیم 44.5 اوورز میں 189 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی، جیمز ریو 95 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے، جیمز سیلز نے 34 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
بھارت کی جانب سے راج باوا نے پانچ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی تھی جبکہ روی کمار نے 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان انڈر 19 کی ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست کے بعد کوارٹر فائنل میں باہر ہوگئی تھی، ایونٹ میں قومی ٹیم کو کوارٹر فائنل شکست ہوئی تھی باقی میچز میں قومی ٹیم نے کامیابی حاصل کی تھی۔