The news is by your side.

Advertisement

کونسی ٹیم آسٹریلیا میں 15 سال بعد ٹیسٹ کھیلے گی؟

نئی دہلی: بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم ستمبر میں دورہ آسٹریلیا میں گزشتہ 15 برسوں میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے درمیان واحد ٹیسٹ باہمی سیریز کا حصہ ہوگا تاہم کرکٹ آسٹریلیا یا بی سی سی آئی کی جانب سے ابھی دورے کے شیڈول کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

ستمبر میں کھیلا جانے والا ٹیسٹ میچ 2006 میں ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین پہلا ٹیسٹ ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کی خواتین ٹیموں کے مابین اب تک مجموعی طور پر 9 ٹیسٹ میچز کھیلے جاچکے ہیں۔

دونوں ٹیموں نے پرتھ میں 1977 میں پہلی بار مدمقابل آئی تھیں، اس کے بعد 1984 میں بھارت میں چار ٹیسٹ، 1990-1991 میں آسٹریلیا میں تین ٹیسٹ اور 2006 میں ایڈیلیڈ میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلا گیا تھا۔

بھارتی ٹیم 2014 کے بعد پہلی بار ایک ہی سال میں دو ٹیسٹ میچ کھیلے گی، بھارتی ٹیم رواں سال انگلینڈ میں 16جون کو برسٹل میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلی گی جو نومبر 2014 میں میسورو میں جنوبی افریقہ کو شکست دینے کے بعد اس کا پہلا ٹیسٹ ہوگا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں