بھارت نے انگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دے کر انڈر 19 ورلڈ کپ جیت لیا۔
انڈر 19 ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت کی جانب سے دیے گئے 412 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 40.2 اوورز میں 311 رنز پر آؤٹ ہوگئی اور میچ بھارت نے 100 رنز سے جیت لیا۔
ویبھو سوریا ونشی کو 175 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
انگلش بیٹر فالکنز 67 گیندوں پر 115 رنز برق رفتار اننگز بھی رائیگاں گئی، اوپنر بین ڈوکنز نے 66 رنز بنائے، بین میئز 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے آر ایس امبریش نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 411 رنز بنائے تھے، ویبھو سوریا ونشی نے 80 گیندوں پر 175 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 15 چوکے اور 15 چھکے شامل تھے۔
کپتان ایوش مھاترے 53 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ابھیگیان کندو 40 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
انگلینڈ کی جانب سے جیمز منٹو نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، مورگن اور الیکس گرین نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


