تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

بھارت: نوجوان کی چھوٹی غلطی لاکھوں کا نقصان کر گئی

اجمیر: بھارت کے صوفی شہر اجمیر میں ایک نوجوان کی چھوٹی غلطی بڑا نقصان کر گئی، ایس ایم ایس پر او ٹی پی کی جان کاری دینے سے اسے لاکھوں کا نقصان اٹھانا پڑ گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں ایک نوجوان کے ساتھ آن لائن دھوکا دہی کا معاملہ پیش آیا، جہاں نوجوان کے کھاتے سے 5 لاکھ روپے نکال لیے گئے۔

اجمیر میں کلاک ٹاور پولیس اسٹیشن علاقے میں رہنے والے شنکر نامی شہری کو جب معلوم ہوا کہ اس کے بینک اکاؤنٹ سے پانچ لاکھ روپے نکالے گئے ہیں تو اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی، اس نے تھانے جا کر نامعلوم شاطر ٹھگ کے خلاف مقدمہ بھی درج کروا دیا۔

شنکر کا کہنا تھا کہ اس نے ایک نجی مالیاتی کمپنی سے قرض لیا تھا، پھر اسے اس کمپنی کے نام سے ایک فون آیا اور انھوں نے بتایا کہ آپ سے زیادہ پیسے وصول کر لیے گئے تھے اس لیے کمپنی آپ کو 295 روپے آپ کے اکاؤنٹ میں واپس کر رہی ہے۔

شنکر کے بیان کے مطابق فون کرنے والے نے کہا تھا جب آپ کے موبائل پر میسج آئے تو او ٹی پی (وَن ٹائم پاسورڈ) دینا ہوگا۔

تاہم اس کے بعد مسلسل چار سے پانچ مرتبہ ایس ایم ایس آنے پر اس نے او ٹی پی دیے، اور اس کے کھاتے سے پانچ لاکھ روپے نکلوائے گئے۔

پولیس نے اگرچہ تفتیش شروع کر دی ہے تاہم میڈیا کے مطابق اجمیر میں سائبر کرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور پولیس ان واقعات پر کوئی سخت قدم اٹھاتی ہوئی نظر نہیں آ رہی۔ شہر کے مختلف پولیس اسٹیشنز میں آئے روز آن لائن دھوکا دہی کے کیسز درج کیے جا رہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -