تازہ ترین

آئی ایم ایف نے پٹرول پر مجوزہ سبسڈی کی ابتدائی تجویز مسترد کر دی

اسلام آباد : بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم...

عدالتی اصلاحات کابل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا

اسلام آباد: وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نے عدالتی اصلاحات کابل...

چیف جسٹس کے ازخودنوٹس کا اختیار ختم کرنے کا مسودہ قانون منظور

وفاقی کابینہ نے عدالتی اصلاحات سےمتعلق مسودہ قانون کی...

بھارت کے معروف اداکار کو جان لیوا ہارٹ اٹیک، انڈسٹری میں‌ سوگ

ممبئی: بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکار جان لیوا دورے سے زندگی کی بازی ہار گئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی مقامی ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار جمعے کے روز ہارٹ اٹیک سے زندگی کی بازی ہار گیے۔

رپورٹ کے مطابق اداکار پونیت راج کمار کی عمر چھیالیس برس تھی، کناڈا انڈسٹری میں انہیں معروف ترین اداکار کے طور پر پہچان حاصل تھی۔

اداکار کے اچانک انتقال پر فلم انڈسٹری میں سوگ کا سماں ہے۔ پونیت کے بھائی شیوا راجکمار  اور کناڈا فلم انڈسٹری کے ہیرو نے بھائی کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ گھر میں تھے کہ اس دوران دل میں تکلیف ہوئی، جس پر اسپتال لے کر پہنچے تو طبیعت بگڑ گئی اور وہ دوران علاج چل بسے۔

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے پونیت راج کمار کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اب ہم میں نہیں رہے۔ انہوں نے کہا کہ پونیت کے جانے سے پیدا ہونے والا خلا پورا کرنا ناممکن ہوگا۔

سونو سود کا کہنا تھا کہ ’پونیت کے انتقال کی خبر سُن کر میرا دل ٹوٹ گیا، میں اپنے بھائی کی کمی زندگی بھر محسوس کروں گا‘۔

Comments

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں