تازہ ترین

مسلح افواج کو قوم کی حمایت حاصل ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

صدرمملکت آصف زرداری سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

صدر مملکت آصف علی زرداری سے سعودی وزیر خارجہ...

خواہش ہے پی آئی اے کی نجکاری جون کے آخر تک مکمل کر لیں: وفاقی وزیر خزانہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا...

وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے سعودی وزیر...

مشہور بھارتی اداکار نے فلمی دنیا کو خیرباد کہہ دیا

معروف بھارتی اداکار نے فلم انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا، اداکار عدنان ساجد خان حیدرآباد کی فلمی دنیا میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھاتے رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی حیدرآبادی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار عدنان ساجد خان عرف گلو دادا نے آج اعلان کیا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری کو خیرآباد کہے دیں گے۔

انہوں نےسوشل میڈیا پر شیئر کی گئی پوسٹ کے ذریعے اداکاری چھوڑنے کا اعلان کیا، گلو دادا نے کہا کہ 16 نومبر 2007 کو ان کی پہلی فلم ایف ایم ریلیز ہوئی تھی اور اپنی پہلی فلم کی ریلیز کے دن ہی اداکار کی دنیا کو خیرآباد کہنے کا اعلان کررہا ہوں۔

عدنان ساجد خان نے اپنی فیس بک پوسٹ میں بتایا کہ انہوں نے گلو دادا کے نام سے ایک بریانی ریسٹورنٹ کھولا ہے اور ان کا کاروبار بھی بہت اچھا چل رہا ہے، اب وہ اس کاروبار کو دیگر حصّوں میں بھی پھیلانا چاہتے ہیں۔

گلودادا نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو تفریح و مزاح فراہم کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

اداکار نے کئی فلموں میں بہترین اداکاری اور کامیڈی کرداروں کی مدد سے شائقین کے دلوں میں بلند مقام حاصل کیا۔

Comments

- Advertisement -