تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارتی اداکار نے کشمیر فائلز کو احمقانہ ترین فلم قرار دے دیا

بھارتی اداکار  پراکاش راج نے مشہور بالی وُڈ فلم ’دی کشمیر فائلز‘ کو احمقانہ ترین فلموں میں سے ایک قرار دے دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پراکاش راج نے ایک تقریب کے دوران فلم دی کشمیر فائلز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے احمقانہ ترین فلموں میں سے ایک قرار دیا اور اس کے علاوہ فلم کے پروڈیوسر کو ’بے شرم‘ بھی کہا۔

پراکاش راج  نے کہا کہ دی کشمیر فائلز ان احمقانہ فلموں میں سے ایک ہے لیکن ہمیں معلوم ہے کہ اسے کس نے پروڈیوس کیا ہے۔

بھارتی اداکار نے کہا کہ یہ شرم سے عاری فلم ہے،  انٹرنیشنل جیوری نے اس فلم پر تھوکا بھی نہیں ہے لیکن اس کے بنانے والوں کو ابھی تک شرم نہیں آئی، فلم کا ہدایتکار چیخ رہا ہے کہ مجھے آسکر ایوارڈ کیوں نہیں مل رہا؟

سنگھم کے جے کانت شکرے نے مزید کہا کہ میں آپ کو بتاتا چلوں کہ میڈیا بہت حساس ہے، آپ یہاں پروپیگنڈا فلمیں بنا سکتے ہیں، مجھے علم ہے، میرے ذرائع کے مطابق انہوں نے دو ہزار کروڑ روپے صرف ایسی فلمیں بنانے کے لیے مختص کیے ہیں۔

سنہ 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دی کشمیر فائلز‘ بالی وُڈ کے ہدایتکار ویویک اگنی ہوتری کی فلم تھی جس کی کہانی انڈیا کے زیر انتظام کشمیر سے ہندو پنڈتوں کی ہجرت کےگردگھومتی ہے۔

فلم کی مرکزی کاسٹ میں انوپم کھیر، پلاوی جوشی، درشن کمار اور بھاشا سنبلی شامل ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ سال اس فلم کے بارے میں ایک اور تنازع دیکھنے میں آیا تھا جب 53ویں انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا میں شریک اسرائیلی فلم میکر ناڈو لاپیڈ نے فلم کو ’عریاں‘ اور ’پروپیگنڈا‘ قرار دیا تھا۔

Comments

- Advertisement -