تازہ ترین

علی امین گنڈاپور وفاق سے روابط ختم کر دیں، اسد قیصر

اسلام آباد: رہنما پاکستان تحریک انصاف اسد قیصر نے...

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جسٹن بیبر کے بعد بھارتی اداکارہ خطرناک بیماری میں مبتلا

ممبئی: کینیڈین نژاد امریکی 28 سالہ گلوکار جسٹن بیبر کے بعد بھارتی ماڈل و اداکارہ ایشوریا سکھوجا بھی ”رامسے ہنٹ سنڈروم“ جیسی خطرناک بیماری میں مبتلا ہوگئیں۔

بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ایشوریا سکھوجا نے انکشاف کیا کہ میں رامسے ہنٹ سنڈروم کا شکار ہوں، انہوں نے بتایا کہ 2014 میں ٹیلی ویژن سیریز ”میں نہ بھولوں گی“ کی شوٹنگ کے دوران انہیں فالج ہوا تھا۔

ایشوریا سکھوجا نے کہا کہ ٹف شیڈول کی وجہ سے میں اس کا وقت پر علاج نہ کروا سکی اور سیریز میں شوٹنگ اس طرح کروائی کہ میرا آدھا چہرہ نظر نہ آئے کیوں کہ میرا چہرہ ایک طرح سے فالج کا شکار ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ اس کے علاج میں بہت وقت لگا کیوں کہ یہ شدت اختیار کر چکی تھی۔

Aishwarya Sakhuja Wiki, Age, Height, Boyfriend, Husband, Family, Biography  & More - WikiBio

اس سے قبل گلوکار جسٹن بیبر نے انسٹا گرام پر ویڈیو جاری کی تھی جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ رامسے ہنٹ سنڈروم کی وجہ سے ان کے آدھے چہرے کو فالج لگ گیا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ جسٹن بیبر ایک طرف آنکھ جھپکنے سے قاصر ہیں اور وہ ہنس بھی نہیں پا رہے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Justin Bieber (@justinbieber)

Comments

- Advertisement -