تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

بھارت کی مشہور اداکارہ کینسر میں‌ مبتلا

ممبئی: بالی ووڈ کی سینئر اور معروف اداکارہ کرن کھیر کینسر کے موذی مرض مبتلا ہوگئیں۔

بھارتی اداکار  انوپم کھیر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ کے ذریعے اطلاع دی کہ اُن کی اہلیہ کرن کھیر کو بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’افواہوں سے صورت حال بہتر نہیں ہوسکتی لہذا میں اور سکندر سب کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں کہ کرن کو خون کے سرطان کی تشخیص ہوئی ہے‘۔

انوپم کھیر نے بتایا کہ ’کرن کا علاج جاری ہے اور ہمیں امید ہے کہ وہ اس بیماری کو شکست دے کر پہلے سے زیادہ مضبوط ہو  جائیں گی، وہ بہتری کی جانب گامزن ہیں‘۔

اداکار نے  ڈاکٹرز اور طبی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم اُن سب کے شکر گزار ہیں جو کرن کا علاج کررہے ہیں‘۔ انوپم کھیر نے اس امید کا اظہار کیا کہ ’کرن کھیر مشکل حالات سے لڑنا اور ان کا بہادری سے مقابلہ کرنا جانتی ہیں‘۔

مزید پڑھیں: اداکار سنجے دت کینسر میں مبتلا

یہ بھی دیکھیں: کینسر انسانی جسم میں کس طرح پھیلتا ہے؟ معلوماتی ویڈیو دیکھیں

انوپم کھیر نے لکھا کہ میری اہلیہ بہت رحم دل اور انسان دوست ہیں، یہی وجہ ہے کہ بہت سے لوگ اُن سے پیار کرتے ہیں،  ہم سب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کرن کو دعاؤں میں یاد رکھیں‘۔

Comments

- Advertisement -