بھارتی ایئر چیف امر پریت سنگھ نے 4 سے 5 پاکستانی ایف 16 طیارے گرانے کا مضحکہ خیز دعویٰ کردیا۔
جنگ کی شکست بھارت کے اعصاب پر سوار ہوگئی، بھارتی ایئر چیف امر پریت سنگھ نے پاکستانی طیاروں سے متعلق جھوٹا دعویٰ کردیا۔
مئی میں پاکستان سے عبرتناک شکست بھارت کو بھلائے نہیں بھول رہی۔
امر پریت سنگھ نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کے 4 سے 5 ایف 16 طیاروں کو نشانہ بنایا ہے۔
جب پریس کانفرنس میں بھارت کے نقصان سے متعلق سوال کیا گیا تو بھارتی ایئر چیف نے کہا کہ میں اس بارے میں کچھ نہیں بولوں گا کہ کتنا نقصان ہوا یہ کچھ نہیں بتانا چاہیے۔
واضح رہے کہ بھارتی طیاروں رافیل اور مگ 29 کے ملبوں کی تصاویر ساری دنیا میں وائرل ہوچکی ہیں پھر بھی مودی سرکاری حقیقت تسلیم کرنے سے انکار کرتی رہی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


