ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ

اشتہار

حیرت انگیز

اتر پردیش : بھارتی فضائیہ کا تربیتی مائیکرو لائٹ طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی مائیکرولائٹ طیارہ کریش ہوگیا۔

حکام نے بتایا کہ یہ حادثہ فضائیہ کے معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پریاگ راج شہر کے ایک تالاب میں پیش آیا۔

بھارتی فضائیہ کا کہنا تھا کہ طیارے کے دونوں پائلٹس محفوظ ہیں اور انہیں فوری طور پر ریسکیو کر لیا گیا تاہم حادثے کی وجوہات اور مزید تفصیلات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے گذشتہ سال نومبر میں بھارتی فضائیہ  کا ایک تربیتی طیارہ چنئی کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تھا ۔

انڈین میڈیا کے مطابق یہ واقعہ تمبرم کے قریب معمول کے مشن کے دوران پیش آیا جس میں طیارہ تباہ ہوا لیکن پائلٹ بحفاظت باہر نکل کر زمین پر پیراشوٹ کے ذریعے لینڈ کر گیا۔

فضائیہ کا کہنا تھا  کہ حادثے کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں تاہم فوری طور پر حادثے میں کسی کے ہلاک ہونے کی کوئی اطلاع نہیں۔

+ posts

اہم ترین

مزید خبریں