بدھ, ستمبر 16, 2026
اشتہار

خفیہ دفاعی دستاویزات لیک کرنے میں ملوث بھارتی فضائیہ کا ونگ کمانڈر گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

(8 اگست 2026): بھارتی فضائیہ کے ونگ کمانڈر کو خفیہ دفاعی دستاویزات لیک کرنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

بھارتی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے دفاعی نوعیت کی خفیہ دستاویزات لیک کرنے کے الزام میں انڈین ایئر فورس کے ونگ کمانڈر کو گرفتار کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فضائیہ کے سابق افسر نے ایئر ڈیفنس کی حقیقت کا پردہ چاک کر دیا

اس افسر کو سوشل میڈیا پر ایک خاتون نے اپنے جال میں پھنسایا تھا جو حساس فوجی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔ اس نے ایک ساتھی افسر کے فون پر ایک مشکوک ایپ انسٹال کی تھی جو ممکنہ طور پر جاسوس سافٹ ویئر کے طور پر کام کر رہی تھی۔

اس معاملے پر آفیشل سیکرٹس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں