تازہ ترین

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

لاکھوں ڈالرز اسمگل کرنے والی ایئر ہوسٹس گرفتار

نئی دہلی : بھارتی فضائی کمپنی کی ہوائی میزبان کو دورانِ پرواز لاکھوں ڈالرز بیرون ملک اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق انڈین ایئر لائن کی ایک ہوائی میزبان کو دوران پرواز ہانگ کانگ جاتے ہوئے طیارے ہی میں منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے جو خفیہ طور پر چھپائے گئے لاکھوں ڈالرز ایک مسافر کے حوالے کرنے جا رہی تھی تاہم اس سے قبل ہی گرفتار ہو گئی.

بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذکورہ واقعہ جیٹ ایئرلائن نامی فضائی کمپنی کی بیرون ملک جانے والی پرواز میں پیش آیا جب ڈائریکٹر ریونیو انٹیلی جنس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایئرہوسٹس کے قبضے سے ڈالرز سے بھرا بیگ برآمد کرلیا.

انٹیلی جنس حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ایئر ہوسٹس چار لاکھ اسی ہزار ڈالرز منی لانڈرنگ کے لیے اپنے ہمراہ لے جا رہی تھی جسے ایک بیگ میں مخصوص پیکنگ میں پیک کیا گیا تھا تاکہ وہ امیگریشن کے کیمرے اور اسکین مشین سے محفوظ رہ سکے.

انٹیلی جنس ایجنسی حکام نے مزید بتایا کہ ملزمہ نے منی لانڈرنگ کرنے والے بین الااقوامی گروہ سے تعلق رکھنے کا اعتراف کرتے ہوئے مزید ایئر ہوسٹس اور اور ایئرپورٹ کے کچھ ملازمین کے ملوث ہونے کا بھی انکشاف کیا ہے جس کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کیا جائے گا.

ذرائع کے مطابق ملزمہ نے تحقیقاتی ٹیم کو بتایا ہے کہ اُسے اور دیگر ساتھیوں کو ہانگ گانگ میں حوالہ ہنڈی کے ذریعے ڈالرز کی منتقلی کے لیے خطیر رقم بھی ملا کرتی تھی تاہم وہ اس بین الاقوامی گروہ کے صرف اُس شخص سے واقف ہے جسے آج ہانگ کانگ ایئرپورٹ پر ملنا تھا.

Comments

- Advertisement -