The news is by your side.

Advertisement

بھارتی آل راؤنڈر رشتہ ازدواج میں منسلک

معروف بھارتی آل راؤنڈر شرئیس گوپال بھی شادی کے بندھن میں بندھ گئے، بھارتی کھلاڑی نے اہلیہ کے ہمراہ انسٹاگرام پر تصاویر بھی شیئر کردی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت میں ڈومسٹک کرکٹ کھیلنے والے مشہور آل راؤنڈر شرئیس گوپال نے اپنی نکیتا نامی دوست سے گزشتہ روز شادی کی۔

رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے سے متعلق بھارتی کھلاڑی نے ویڈیو و فوٹو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام پر اہلیہ کے ہمراہ تصویر بھی شیئر کی جس پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

واضح رہے کہ شرئیس گوپال انڈین پریمیئر لیگ میں راجھستان رائلز کیساتھ کھیل چکے ہیں جب کہ وہ بھارت کی ریاست کرناٹک کی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی ہیں، جنہوں نے 2021 کے آغاز میں نکیتا سے منگنی کی تھی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں