تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

پاکستان کے خلاف مہم جوئی میں نقصان بھارت کو ہوگا، بھارتی تجزیہ کار

نئی دہلی : بھارتی دفاعی تجزیہ نگاروں نے متنبہ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی جانب سے کسی بھی مہم جوئی کا نقصان بھارت کو ہی ہوگا۔

مقبوضہ کشمیر کے اوڑی سیکٹر میں فوجی بریگیڈ ہیڈ کوارٹر پر حملے اور اٹھارہ بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی دفاعی تجزیہ کاروں نے تنبیہہ کرتے ہوئے جنگی جنونیوں کو خبردار کیا ہے کہ مہم جوئی کا تمام تر نقصان بھارت کو ہی ہوگا۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے پاکستان کے خلاف بیان بازی تو کی لیکن فوجی صلاحیتوں اور منصوبہ بندی کے نظام کو بہتر نہیں بنایا۔

بھارتی تجزیہ نگاروں نے پاکستان کے اندر اہداف کو نشانہ بنانے یا پاکستان میں محدود جنگ لڑنے کی صلاحیت اور انٹیلی جنس پر تحفظات ظا ہر کیے ہیں اور بھارتی فضائیہ کی ممکنہ مہم جوئی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل آسان نہیں ہوگا کیونکہ پاکستان کے پاس عمدہ دفاعی نظام موجود ہے۔

یاد رہے کہ اتوار کے روز مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے قصبے اوڑی میں قائم بھارتی فوجی مرکز پر مبینہ حریت پسندوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 17 فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے، جس کے بعد ہمیشہ کی طرح بھارت کی جانب سے بغیرثبوتوں کے پاکستان کے خلاف الزام تراشی شروع کردی گئی ہے۔


مزید پڑھیں : کشمیرمیں ہندوستانی فوجی مرکز پر حملہ، 17فوجی ہلاک


واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں حریت کمانڈر برہان وانی کی دوران حراست شہادت کے بعد سے حالات کشیدہ ہیں اور بھارتی افواج کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر مظالم کا سلسلہ مسلسل جاری ہے،بھارتی مظالم میں اب تک 90 سے زائد کشمیری شہید ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب بھارتی افواج کی جانب سے مظاہرین پر پیلیٹ گن کا استعمال کیا جارہا ہے جس کے بعد ہزاروں کشمیریوں کی بینائی متاثر ہوئی۔

Comments