تازہ ترین

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

سیالکوٹ سے بھارتی اینٹی ٹینک مائن برآمد، علاقے میں خوف

پنجاب کے شہر ظفروال میں نالے سے بھارتی بارودی سرنگ برآمد ہوگئی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق ظفروال میں نالہ ڈیک سےبھارتی بارودی سرنگ برآمد ہوئی ہے، بھارتی ساختہ اینٹی ٹینک بارودی سرنگ کا وزن 18 پاؤنڈ ہے اور یہ بارودی سرنگ سیلابی ریلے میں بہہ کر پاکستانی حدود میں آئی۔

بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بارودی سرنگ کو ناکارہ بنا کر تحویل میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی 18پاؤنڈ وزنی اینٹی ٹینک مائن سیلاب میں بہہ کر پاکستان آگئی

واضح رہے کہ آئے روز نالہ ڈیک سے بارودی سرنگ ملنے سے علاقہ میکن خوف میں خوف پایا جاتا ہے،علاقہ مکینوں نے حکومت پاکستان سے نالہ ڈیک ورکنگ باوندری پر بارود الرٹ سسٹم لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یاد رہے کہ گذشتہ سال اگست میں ظفروال کے نواحی گاؤں کے قریب نالہ ڈیک میں بھارت سے سیلابی پانی میں بہہ کر آنے والی اینٹی ٹینک مائن پھٹ گئی تھی جس کے نتیجے میں 4 بچے جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے تھے۔

Comments

- Advertisement -