واہگہ پرگاڑی ٹکرانے کامعاملہ، بھارت کی پاکستان سے تحریری معذرت -
The news is by your side.

Advertisement

واہگہ پرگاڑی ٹکرانے کامعاملہ، بھارت کی پاکستان سے تحریری معذرت

لاہور : واہگہ پر گاڑی ٹکرانے کے معاملے پر بھارت نے پاکستان سے تحریری معافی مانگ لی.

ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے واقعے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے آئندہ ایسے واقعات نہ ہونے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔

بھارت کی طرف سے مزید کہا گیا ہے کہ واقعہ کے بعد پاک بھارت سرحد پر سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل نشے میں دھت بھارتی نے واہگہ بارڈر پر سرحدی گیٹ کو تیز رفتاری ٹکر ماری تھی، جس کے نتیجے میں بھارتی گیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا تھا جبکہ پاکستانی گیٹ کو جزوی نقصان پہنچا تھا.

گیٹ سے ٹکرانے کے بعد جیپ زیرو لائن کراس کرکے پاکستان کی حدود میں داخل ہوگئی جس پر گاڑی کے ڈرائیور کو بھارتی حکام نے گرفتار کرلیا جبکہ گاڑی کو پاکستان رینجرز کے جوانوں نے قبضے میں لے لیا تھا، جس پر پاکستان نے احتجاج کیا تھا۔

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں