تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

بھارتی فوج کا 3 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی غیرقانونی ہلاکت کا اعتراف

سری نگر: بھارتی قابض فوج نے 3 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کی غیرقانونی ہلاکت کا اعتراف کرلیا۔

اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج کے ترجمان نے اپنے دعوے بے نقاب ہونے پر جعلی مقابلے کرنے والے افسران و اہلکاروں کے خلاف انکوائری کا اعلان کیا، واضح رہے کہ 18 جولائی کو ضلع شوپیاں کے علاقے امشی پورہ میں تین نوجوانوں کو جعلی مقابلے میں شہید کیا گیا تھا۔

تینوں نوجوان 21 سالہ امتیاز احمد، 25 سالہ ابرار احمد اور 17 سالہ محمد ابرار رشتے دار تھے، تینوں بے گناہ نوجوانوں کی میتیں بھی ورثا کے حوالے نہیں کی گئی تھیں۔

قابض بھارتی فوج نے تینوں بے گناہ نوجوانوں کو بارہ مولا کے گنٹمولا قبرستان میں سپرد خاک کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: بھارت کے ہاتھوں کشمیریوں کا ماورائے عدلت قتل، پاکستان کا اہم مطالبہ

رپورٹ کے مطابق تینوں لڑکے جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں مزدور تھے، میڈیا نے بھارتی دعوے کی قلعی کھول دی تھی،غمزہ والدین نے مطالبہ کیا کہ ہمیں ہمارے بیٹوں کی میتیں دی جائیں تاکہ ان کی نماز جنازہ کے بعد تدفین کی جاسکے۔

یاد رہے کہ بھارتی غاصب فوج پہلے بھی کئی جعلی مقابلوں میں سیکڑوں بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکی ہے۔

Comments

- Advertisement -