The news is by your side.

Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت برقرار

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں درندہ صفت بھارتی فوج کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، نام نہاد آپریشن کی آڑ میں ایک اور کشمیری کو شہید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں درندگی کی تمام حدید پار کرچکی ہے، نام نہاد آپریشن کا بہانہ بنا کر قابض فوج کشمیر میں خون کی ہولی کھیل رہی ہے، فورسز نے ضلع بڈگام میں ایک کشمیری شہید کردیا۔

کشمیری کو نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نشانہ بنایا گیا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اقدام کو تقریباً 13 ماہ ہوگئے ہیں، قابض بھارتی فوج نے وادی کو جیل میں تبدیل کر رکھا ہے، 13 ماہ کے دوران قابض بھارتی فوج کی جارحیت سے237 سے زائد کشمیری شہید ہوئے۔

قابض بھارتی حکومت کے 13 ماہ کے محاصرے کے دوران 1482سے زیادہ کشمیریوں زخمی ہوئے۔ بھارتی فوج نے خواتین سمیت 13 ہزار سے زیادہ کشمیریوں کو گرفتار کیا۔

Comments

یہ بھی پڑھیں