The news is by your side.

Advertisement

’بھارتی فوج نے عیدمیلاد النبی ﷺ کے موقع پر مذہبی اجتماعات پر پابندی لگادی‘

سری نگر : حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی فوج نے عید میلاد النبی کے موقع پر بھی کشمیر میں مساجد کا گھیراؤ کرلیا ہے۔

کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے بھارتی فوج کے کشمیری عوام پر جاری ظلم و بربریت سے متعلق کہا کہ کشمیریوں کو عید میلاد النبی ﷺ منانے کی بھی اجازت نہیں۔

مشال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت فوج نے کشمیر میں مساجد کا بھی گھیراؤ کر رکھا ہے اور مذہبی اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کررکھی ہے۔

کیا دنیا صرف بھارتی بربریت پر مذمت تک محدود رہے گی؟ مشال ملک

اس سے قبل مشال ملک نے کشمیری عوام پر بھارتی ظلم و بربریت پر دنیا کی خاموشی سے متعلق کہا تھا کہ کیا عالمی برادری صرف مذمت تک محدود رہے گی۔

Comments

یہ بھی پڑھیں