تازہ ترین

کچے کے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم کرنیوالے 3 پولیس افسران سمیت 7 گرفتار

کراچی : پولیس موبائل میں جدید اسلحہ سندھ اسمگل...

پاکستان کو آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر قرض پروگرام کی توقع

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ...

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

جنگ کی صورت میں بھارت 10دن بھی نہیں لڑسکتا،بھارتی حکام کی رپورٹ

ی نئی دہلی : بھارتی کی نام نہاد جنگی تیاریوں کا پول کھل گیا، سرکاری رپورٹ نے بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ جنگ کی صورت میں بھارت دس دن بھی نہیں لڑسکتا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی حکام کی رپورٹ نے بھارتی فوج کا بھانڈا پھوڑدیا، بات پر بات پر جنگ کرنے کی گیدڑ ببھکیاں دینے والا بھارت جنگ کی صورت میں دس دن بھی نہیں لڑسکتا۔

کومپٹرولراینڈ آڈیٹر جنرل کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کی گئی، رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی فوج کے ذخائر گولہ بارود کی شدید کمی سے دوچار ہیں، جنگ ہوئی تو دس دن کے اندر ہی بھارت کے پاس کوئی گولہ بارود نہیں بچے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت کو گولہ بارود کی مد میں چالیس فیصد کمی کاسامنا ہے جبکہ بھارتی فوج کے زخائر میں گولہ بارود سمیت ہتھیاروں کی بھی کمی ہے، ایسے حالت میں بھارتی فوج کو سامنا کرنا پڑگیا تو اسے منہ کی کھانی پڑ جائے گی۔

یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین اور پاکستان کیساتھ بھارت کی سرحدوں پر کشیدگی جاری ہے۔

یاد رہے 2015 میں بھی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ بھارتی فوج کوگولہ بارود کی شدیدکمی کا سامنا ہے اور کسی بھی ممکنہ جنگ کی صورت میں بھارت صرف 15 سے 20 دن تک جنگ کر سکتا ہے۔ چالیس دن کیلئے گولہ بارود کا ذخیرہ رکھنے کی بھارتی دفاعی پالیسی کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا۔ اس کمی کو پورا کرنے میں چار سال کا عرصہ لگے گا۔

بھارتی دفاعی پالیسی کے مطابق جنگ کی صورت میں بارود کے ذخائر کم از کم چالیس دن کیلئے ہونے چاہئیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -