تازہ ترین

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : صدر آصف زرداری آج پارلیمنٹ کے...

پاکستانیوں نے دہشت گردوں کے ہاتھوں بہت نقصان اٹھایا، میتھیو ملر

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے...

فیض حمید پر الزامات کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی قائم

اسلام آباد: سابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹلیجنس (آئی...

افغانستان سے دراندازی کی کوشش میں 7 دہشتگرد مارے گئے

راولپنڈی: اسپن کئی میں پاک افغان بارڈر سے دراندازی...

بھارتی آرمی چیف بھی پاکستان کی انفارمیشن وار حکمت عملی سے خوفزدہ

نئی دہلی : بھارتی آرمی چیف نے سابق افسروں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق محتاط کرتے ہوئے انتہائی خفیہ آپریشنل معلومات لیک ہونے کا انکشاف بھی کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف بھی پاکستان کی انفارمیشن وار حکمت عملی سے خوفزدہ ہیں ، ،بپن راوت نے سابق افسروں کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق محتاط کردیا ہے۔

بھارتی آرمی چیف نے کہاکہ گزشتہ ہفتے آپریشنل معلومات کے لیک ہونے کے سنگین واقعات سامنے آئے، پاکستان نے بھارت کو انفارمیشن وار فیر میں مات دی ہے۔ دہلی میں سابق فوجیوں سے خطاب میں بپن راوت نے انتہائی خفیہ آپریشنل معلومات لیک ہونے کا انکشاف بھی کر دیا۔

یاد رہے چند روز قبل بھارتی وزیردفاع راج ناتھ سنگھ کی دھمکی کے بعد بھارتی فضائیہ کے سربراہ بی ایس دھنویا نے اعتراف کیا کہ ہیں ہمارے طیارے بہت پرانے ہیں، لوگ اتنی پرانی توگاڑیاں بھی نہیں چلاتے۔

مزید پڑھیں :  ہمارےطیارےبہت پرانےہیں،لوگ اتنی پرانی توگاڑیاں بھی نہیں چلاتے، بھارتی ایئر چیف

ان کاکہنا تھا کہ مگ طیارے 44 سال پرانے پرانے ہو چکےہیں۔

خیال رہے پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے27فروری کو بھارت کے دو طیارے مار گرائے تھے، ایک طیارے مگ21کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا جبکہ دوسرا جہاز ایس یو 30 ایم کے آئی بھارتی علاقے میں جاگرا اور بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -