تازہ ترین

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

بھارتی آرمی کاہیلی کاپٹر لائن آف کنٹرول کے قریب گر کر تباہ

سری نگر : بھارتی فوج کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ جموں و کشمیر میں لائن آف کنٹرول کے قریب گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آرمی کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر میں گرکر تباہ ہوگیا ، چیتا نامی ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے علاقے برآم میں گرا۔

حکام نے بتایا کہ چیتا ہیلی کاپٹر بیمار بی ایس ایف اہلکاروں کو لے جارہا تھا ، جب یہ حادثہ پیش آیا ، جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا، زخمی کو پائلٹ کو طبی مرکز پہنچا دیا گیا ہے۔

ایک اہلکار کا کہنا تھا کہ یہ حادثہ کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے گریز سیکٹر میں گجراں نالہ کے قریب پیش آیا، ہیلی کاپٹر اترنے ہی والا تھا لیکن موسم کی خرابی کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوگیا۔

ریسکیو ٹیموں کو پیدل روانہ کر دیا گیا ہے جبکہ فضائی نگرانی کی ٹیمیں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کر رہی ہیں۔

خیال رہے بھارتی فوج کے پاس 200 چیتا ہیلی کاپٹروں کا بیڑا ہے اور گزشتہ چند سالوں میں 30 سے زائد حادثے ہو چکے ہیں، جن میں 40 سے زیادہ اہلکار ہلاک ہوئے۔

Comments

- Advertisement -