بدھ, فروری 12, 2025
اشتہار

مقبوضہ کشمیر، قابض بھارتی فوج نے سیرت کانفرنس سے روک دیا

اشتہار

حیرت انگیز

سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی حمایت یافتہ کٹھ پتلی حکومت نے حریت رہنما سید علی گیلانی کےگھر ہونے والی سیرت النبیﷺ کانفرنس منعقد نہ ہونے دی ۔

تفصیلات کے مطابق جشن ولادتِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم انتہا کو چھو رہے ہیں اور حریت رہنما سید علی گیلانی کو اپنے گھر میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس کرنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

جب کہ دیگر حریت پسند رہنما میر واعظ اور یاسین ملک کو بھی سید علی گیلانی کے گھر جانے کی اجازت نہیں دی گئی بلکہ میر واعظ عمر فاروق کو ان کے گھر میں نظر بند کردیا گیا ہے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی کو اپنے گھر میں نظر بند کر کے پولیس کی بھاری نفری کو گھر کے باہر تعینات کردیا گیا ہے جس کے بعد کسی بھی شخص کو ان کے گھر کی جانب جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

واضح رہے دنیا بھر میں پیغمبر آخری الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ سعادت کے موقع پر محافل ذکرِ مصطفیٰ اور نعت خوانی کی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اسی حوالے سے حریت رہنما سید علی گیلانی نے بھی اپنے گھر پر سیرت کانفرنس رکھی تھی جسے سبوتاژ کردیا گیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں