The news is by your side.

Advertisement

لائن آف کنٹرول: بھارتی فوج کا جنگی جنون، 2 خواتین سمیت 3 زخمی

راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سرحد سے متصل مختلف علاقوں پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت تین پاکستانی شہری زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرتے ہوئےمختلف علاقوں کوٹلی، بٹل، کھوئی رٹہ اور راولا کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

بھارتی فوج کی شر انگیزی کے نتیجے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، پاک فوج نے جواں مردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھرپور جواب دیا اور بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جوابی فائرنگ کے بعد بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔

یاد رہے کہ 18 جنوری کو بھارت نے ورکنگ باؤنڈری پر بلا اشتعال فائرنگ کی اور کندن پور، سیالکوٹ اور چپراڑ سیکٹرز پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں 2 خواتین شہید جبکہ 5 شہری زخمی ہوگئے تھے جبکہ اس واقعے میں 3 خواتین بھی زخمی ہوئی تھیں۔

قبل ازیں 15 جنوری کو بھی بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کوٹلی سیکٹر پر مارٹر گولے فائر کیے تھے جس کے نتیجے میں 4 پاکستانی جوان شہید ہوگئے تھے۔

اس روز بھی پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی تھی جس کے نتیجے میں 3بھارتی فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔

بعد ازاں بھارتی فوج نے ایک ہی ہفتے میں تیسری بار سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے نکیال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی تھی جس کے نتیجے میں خاتون شہید ہوگئیں تھیں۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔

Print Friendly, PDF & Email

Comments

comments

یہ بھی پڑھیں