تازہ ترین

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نیا کپتان کون؟ سفارشات چیئرمین پی سی بی کو ارسال

پاکستان کرکٹ ٹیم کا وائٹ بال میں نیا کپتان...

وفاقی حکومت نے آٹا برآمد کرنے کی اجازت دے دی

وفاقی حکومت نے برآمد کنندگان کو آٹا برآمد کرنے...

وزیراعظم شہباز شریف آج چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے اہم ملاقات کریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف اور چیف جسٹس سپریم...

بھارتی آرمی کا ہیلی کاپٹر کشمیر میں گر کر تباہ

نئی دہلی: بھارتی آرمی کا ہیلی کاپٹر مقبوضہ کشمیر کے ریاستی ضلعے میں گرکر تباہ ہوگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق آرمی کا ہیلی کاپٹر مقامی وقت کے مطابق 11 بجکر 15 منٹ پر مقبوضہ کشمیر کے ریاستی ضلع ردکھد کی حدود میں گر کر تباہ ہوا تاہم اس کے دونوں پائلٹس محفوظ رہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دوران پرواز ہیلی کاپٹر میں فنی خراب پیدا ہوگئی جو اس کی تباہی کی وجہ بنی، تباہ ہونے والا ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری کے مہینے میں پاکستان نے بھارتی فوج کا ایک جنگی طیارہ آزاد کشمیر میں مار گرایا تھا، طیارے کے پائلٹ ابھی ندن کو پاک فوج نے حراست میں لے لیا تھا۔

پاکستان نے 28 فروری کو دو بھارتی طیاسرے مار گرائے تھے جن میں سے ایک آزاد کشمیر میں گرا جبکہ دوسرے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر میں گرا تھا، پاکستان نے بعدازاں جذبہ خیرسگالی کے تحت بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو رہا کردیا تھا۔

Comments

- Advertisement -