بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے، خواجہ آصف کا ٹویٹ

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان پر الزام لگا کر کشمیر کی تحریک کو دبایا نہیں جاسکتا، بھارتی فوج کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے۔
بھارتی وزیرداخلہ کی ہرزہ سرائی کے ردعمل کے طور پر وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں جو بوئے گی اسے وہی کاٹنا پڑے گا، بھارت فوج وہاں کشمیریوں کا قتل عام کررہی ہے۔
Indian Army is massacring Kashmiris; as you sow, so shall you reap. Don’t rule out inside job to malign Azadi movement, by blaming Pakistan.
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) September 18, 2016
خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان پر الزام لگا کر کشمیر کے اندر جاری تحریک کو دبایا جاسکتا اور نہ ہی ختم کیا جاسکتا ہے۔
آج صبح مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہ مولہ کے قصبے اوڑی میں قائم بھارتی فوجی مرکز پر مبینہ حریت پسندوں نے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 17فوجی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
حملے کے بعد بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان کو دہشت گرد ملک قرار دہتے ہوئے کہا کہ اسے عالمی سطح پر تنہا کردینا چاہئے۔
Pakistan is a terrorist state and it should be identified and isolated as such.
— Rajnath Singh (@rajnathsingh) September 18, 2016